سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کل رات نامعلوم بندوق برداروں نے ایک لیکچرار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی۔انہوں نے بتایا کہ نامعلوم بندوق بردار کل رات ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں کھانڈی پورہ گا¶ں میں ایک کنٹریکچول لیکچرار جاوید احمد خان کے گھر میں داخل ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل کہ اہل خانہ کچھ کرتے بندوق برداروں نے خود کار ہتھیاروں سے جاوید پر فائرنگ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ جاوید اسپتال پہنچانے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا۔سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکار فوری طور پر وہاں پہنچ گئے لیکن بندوق بردار اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔جاوید جنہیں 2010 میں جنگجو¶ں سے مبینہ روابط رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ایک کالج میں بحیثیت کنٹریکچول لیکچرار اپنی خدمات انجام دے رہا تھا۔اِن پر گذشتہ سال کے فروری میں بھی ایک جان لیوا حملہ ہوا تھا۔ جاوید کا بھائی گل خان ایک جنگجو تھا جنہیں 2002 میں ہلاک کیا گیا تھا۔