کٹیہار:بہار میں ضلع کٹیہار کے عمدہ آباد تھانہ علاقے میں کل رات گئے جہیز کی خاطر ایک نوشادی شدہ کو جلا کر ہلاک کردیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بیریا گا¶ں کی پونم خاتون (16) نے گا¶ں کے ہی نوجوان شیخ خوش نصیب سے ایک سال قبل محبت کی شادی کی تھی جس سے ناراض لڑکے کے گھر والوں نے جہیز کے طور پر دو لاکھ روپئے نقد دینے کا مطالبہ کیا۔ حالانکہ دو ماہ قبل لڑکی کے مائکے والوں کی جانب سے لڑکے کو ایک موٹر سائیکل دی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ روپئے نہ دینے پر دلہن کو سسرال میں ہراساں کیا جاتا تھا اور کل رات مٹی کا تیل ڈال کر اسے زندہ جلا دیا گیا جس سے وہ سنگین طور پر جھلس گئی۔ گا¶ں والوں نے متاثرہ کو فوراً مقامی اسپتال پہنچایا جہاں سے اسے کٹیہار میڈیکل کالج اسپتال ریفر کیا گیا تاہم راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پونم کے گھروالوں کے بیان پر شوہر، ساس اور سسر کے خلاف متعلقہ تھانہ میں جہیز سے متعلق قتل کا معاملہ درج کرایا گیا ہے ۔ تمام ملزمین فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپہ مار رہی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔