واشنگٹن:اگر آپ مذہب سے لگاﺅ رکھتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کی جسمانی صحت بہتر اور سرطان میں مبتلا ہوکر اس پر قابو پانے کے امکانات زیادہ ہیں۔یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔موففیٹ کینسرسینٹر کی تحقیق کے مطابق مذہبی افراد خدا پر یقین نہ رکھنے والوں کے مقابلے میں کینسر کے خلاف جدوجہد زیادہ کرتے ہیں۔تحقیق میں بتایاگیاہے کہ مذہب اور روحانیت کینسر کے بیشتر مریضوں کی حالت میں بہتری لاتی ہے کیونکہ مذہب پر مضبوط عقیدہ انہیں زیادہ صحت مند اور ذہنی طورپر بہتر محسوس کرواتاہے۔تحقیق کے مطابق ایسے افراد کی جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے اور وہ روزمرہ امور زیادہ بہتر طریقے سے انجام دیتے ہیں جبکہ ان میں ذہنی انتشار(ڈپریشن)جیسے عوارض کا خطرہ بھی کم ہوتاہے۔
مگرمحققین کا کہناہے کہ کینسر کو خدا کی سزا سمجھنے کی صورت میں ایسے افراد کی بیماری بگڑنے کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔
محققین کا کہناہے کہ مذہب اور صحت کے درمیان تعلق کے حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم محقق ڈاکٹر ہیتھر جم کے مطابق مذہب سے لگاﺅ کینسر کے خلاف مریض کی جدوجہد کو بڑھا دیتاہے۔