لکھنو¿:اے پی ایل تقسیم کیلئے کوٹیداروں کو پہنچایا گیا گیہوں بھیگا اور گندہ ہونے کی وجہ سے تقسیم میںکافی پریشانی ہو رہی ہے۔
یہ اطلاع سستا غلہ فروخت کنندگان کونسل کے صدر اشوک ملہوترا نے دی۔ انہوں نے بتاےا کہ اس مرتبہ شہر کے آٹھوں علاقوں میں اے پی ایل تقسیم کیلئے بھیجا گیا گیہوں کافی خراب ہے اور پھولاہوا ہے جس کے سبب کوٹیداروں کو تقسیم میں کافی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔
کارڈ حاملین گندہ گیہوں لینے سے انکار کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتاےا کہ اس سلسلہ میں جب ریاستی لازمی اشیاءکارپوریشن کے گودام انچارج سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اشیاءہمیں ایف سی آئی اے حاصل ہوئی وہے وہی ہم آپ کو دیتے ہیں۔