بیروت: اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو¶ں نے شمالی شام میں ترکی کی سرحد سے متصل علاقے میں واقع پانچ گا¶ں سے شامی باغیوں کو کھدیڑ کر ان پر قبضہ کرلیا ہے ۔ یہ اطلاع حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے آج دی ہے ۔
اس علاقے میں ترکی اور امریکہ داعش کے خلاف نئی مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ ترکی کے وزیر خارجہ میولٹ کا¶س اوغلو نے پیر کے روز رائٹر کو بتایا تھا کہ ناٹو کے دو اتحادی ملک ترکی اور امریکہ جلد ہی سرحدی علاقے سے اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو¶ں کو کھدیڑنے کے لئے بڑی فضائی مہم شروع کریں گے ۔