جوہانسبرگ: لیبیا کے ساحلی علاقے میں ایک کشتی سے کل 50 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کی گیئں۔اطالوی ساحلی محافظوں کے ترجمان نے کہا کہ لیبیائی ساحل سے تقریباً 50 کلو میٹر شمال میں کشتی سے 439 تارکین وطن کو بچایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کشتی سے تقریباً 50 لاشیں باہر نکال لی گئی ہیں۔ حالانکہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ ان کی موت کیسے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ساتھ مل کر بچا¶ مہم جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ پچھلے دس دنوںمیں یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ گزشتہ 15 اگست کو بھی اطالوی بحریہ کو لیبیا کے ساحل پر ایک کشتی میں 49 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں۔