مرادآباد:اترپردیش میں مراد آباد کی ایک عدالت نے تین سال قبل اپنے تین معصوم بیٹوں کو دودھ میں زہر دیکر ہلاک کرنے کے الزام میں ایک عورت کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔
استغاثہ کے مطابق سول لائن کے علاقے کے ڈپٹی گنج کی مدھوکی شادی بریلی کے بابو رام سے ہوئی تھی۔ ماڈرن لائف اسٹائل کی عادی مدھو چار سال قبل اپنے شوہر کو چھوڑ کر تین بچوں کے ساتھ مائکے میں رہنے لگی تھی۔بعد ازاں مدھو نے خود کو غیر شادی شدہ بتاکر ایک جو ٹیلرس سے معاشقہ شروع کیاتھا اور جب اسے لگا کہ اس کے تین بچے اس کے معشوق سے شادی میں رکاوٹ بنیں گے تو تقریباً تین سال قبل اس نے اپنے تین بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا ۔معاملے کی سماعت کے بعد ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ بی ایس پٹیل کی عدالت نے کل شام مدھوکر تینوں بیٹوں کے قتل کا قصور وار قرار دیتے ہوئے عمر قید اور 25 ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی۔