پٹنہ: دہلی کے وزیراعظم اروند کیجریوال کے پٹنہ پہنچنے پر مبینہ طور پر انا ہزارے کے حامیوں نے سیاہ پرچم دکھائے ۔بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی دعوت پر مسٹر کیجریوال رائٹ ٹو سروس ایکٹ کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہیں۔ مسٹرکیجریوال کے پٹنہ کے جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی انا ٹوپی پہنے سینکڑوں کی تعداد میں حامیوں نے انہیں سیاہ پرچم دکھائے ۔
اس دوران موقع پر موجود سیکورٹی جوانوں نے انا حامیوں سے جھنڈے چھین لئے ۔ انا حامیوں میں بڑی تعداد میں عورتیں بھی شامل تھیں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایئرپورٹ پر مسٹر کیجریوال کااستقبال کیا ۔ اس دوران ان کی کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے ۔