سوتیلے بیٹے نے ہی متوفیہ کو گھر میں تنہا پاکر واردات کودیاانجام
کانپور: بابو پوروا تھانہ علاقے میں ریلوے ملازم کی بیوی کا گلا ریت کر بہیمانہ قتل کی ۔ واردات اس کے سوتیلے بیٹے نے ہی انجام دی تھی ۔ پولیس نے ۲۴ گھنٹے میںہی قتل کا پردہ فاش کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔
بابو پوروا کے بیگم پوروا میں رہنے والے سلیم ریلوے میں ٹیکنیشین کے عہدے پر تعینات ہیں ۔انہوں نے پہلی بیوی کی موت کے بعد آمنہ خاتون (۴۵) سے دوسری شادی کی تھی ۔ پہلی بیوی سے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں جبکہ دوسری بیوی سے ایک بیٹی ہے ۔منگل کو دن دہاڑے ریلوے ملازم کی بیوی کا گھر میں ہی گلا کاٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔ گنجان آبادی میںلوٹ کے بعد قتل کئے جانے کے بعد پولیس کے گلے نہیںاتررہی تھی ۔ پولیس نے کنبہ والوں سے پوچھ گچھ کی تو سعودی عرب سے نوکری چھوڑ کر لوٹے سوتیلے بیٹے شہنشاہ کا متوفیہ سے گھر کے لاکھوں روپئے اور جائداد کے سلسلے میں تنازعہ ہوا ۔جس پر متوفیہ نے کہاکہ وہ پوری جائداد لیکر مائکے چلی جائے گی یہیں سے شہنشاہ سوتیلی ماں آمنہ کو راستے سے ہٹانے کی بات ٹھان لی ۔ منگل کو گھر سے سبھی لوگ کام پر چلے گئے تھے اور آمنہ تنہا تھی ۔ تبھی قاتل نے واردات کو انجام دیکر گھر میں رکھے ۱۱ لاکھ روپئے نقد اور چار لاکھ کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔