ڈربن: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3 ایک روزی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کنگزمیڈ، ڈربن میں کھیلا گیا۔ میچ میں پروٹیرز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز اسکور کیے، ٹیم کی جانب سے کپتان ڈیویلیئرز نے 62 ، وین وائک 58، ہاشم آملہ 44 اور فرحان بیہاردین کے برق رفتار 40 رنز نمایاں رہے۔ تاہم کیوی بولرز کی جانب سے بین وہیلر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
کیویز ٹیم 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام ہوئی اور 2.49 اوورز میں 221 رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹام لیتھم 54 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، جبکہ پروٹیز بولرز کی جانب سے ڈیوڈ ویز نے 3، عمران طاہر اور کاگیسو رابادا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے میچ جیتنے کے ساتھ سیریز بھی 1-2 سے جیت لی ہے، جہاں پہلا میچ میزبان ٹیم پروٹیز نے اور دوسرا مہمان کیویز ٹیم نے جیتا تھا۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ جنوبی افریقہ کے نام رہا، جو انہوں نے 62 رنز سے زیر کرلیا۔