چیلسفورڈ: آسٹریلین وویمنز ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دوران پہلے ٹی 20 میچ میں انگلش وویمنز نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے، 122 رنز کا ہدف انگلش ویمنز نے 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ٹیلر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کائونٹی کرکٹ گرائونڈ چیلسفورڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش وویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے پیری 30 اور کپتان لیننگ 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں انگلینڈ کی طرف سے سکیور نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ رنز کا ہدف انگلش ویمنز نے 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا وکٹ کیپر ٹیلر کی شاندار نصف سنچری میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی۔ کپتان ایڈورڈز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی سکیور 20 رنز بنا کر نا ٹ آئوٹ رہی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوسبورون نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ فتح کے ساتھ ہی انگلش نے سیریز میں دو قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے۔