پارٹی دفتر میں کانگریس کے جنرل سکریٹری مستری کا اعلان
لکھنو¿:کانگریس ریاست میں ہونے والے پنچایت انتخاب میں سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی۔ پارٹی حمایتی امیدواروں کی ہر ممکن مدد کریںگی اور جیتنے والے امیدواروں کو اسمبلی الیکشن کے دوران امیدوار کے انتخاب میں ترجیح دی جائے گی۔ یہ بات کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج مدھوسودن مستری نے کہی۔ پارٹی ہیڈکوارٹر میں ریاستی نائب صدور اور ضلع شہر صدور کے ساتھ منعقد جلسہ کے بعد صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر مستری نے کہا کہ ریاست کی ایس پی یاکوئی دیگر حکومت یہ نہ سمجھے کہ ہمیں دبالے گی۔ ہم نہ کسی سے دبے ہیں اورنہ ہی دبیںگے۔
انہوںنے کہا کہ پارٹی پر سماج وادی پارٹی سے ساز باز کا بے بیناد الزام لگتاہے۔ نہ تو کبھی ایسا تھا اور نہ ہی آج ہے۔ پارٹی اپنے دم پر الیکشن لڑے گی اور پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ پنچایت الیکشن کو اسمبلی الیکشن کے سیمی فائنل کے طور پر لڑنے کے سوال پر انہوںنے کہا کہ ہم بھارتیہ جتناپارٹی کے طرح نہیں ہیں۔ یہ ضلع پریشد کے انتخابات ہیں۔ ان انتخابات کو فائنل یا سیمی فائنل نہیں کہا جاسکتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں گجرات میں ریزرویشن کو لے کر چل رہی تحریک پر انہوںنے کہا کہ پہلے تو گجرات حکومت کو امن بحال کرنا چاہئے اس کے بعد ریزرویشن کے معاملے کو طے کرے۔
انہوںنے کہا کہ سوال بی جے پی سے ہے کہ انہوںنے کس طرح حکومت کی کہ پندرہ برس میں گجرات کے آسودہ لوگوں کو اپنے بچوں کے لئے ریزرویشن کا مطالبہ کرنا پڑ رہاہے۔ حکومت کو چاہئے کہ حالات ٹھیک کرے۔
ڈاکٹر نرمل کھتری نے جلسہ کے بارے میں مختصر معلومات دی ۔انہوں نے کہا کہ جلسہ میں گزشتہ ۱۷اگست کو کانگریس رہنماوں اور کارکنان پر بہیمانہ لاٹھی چارج کیا گیا۔ جس میں ۴۵۶ گانگریسی زخمی ہوئے ۔ انہوںنے کہا کہ لاٹھی چارج سے کانگریس کارکنان کو ریاستی حکومت کی بدعنوانی کا پردہ فاش کرنے کے لئے توانائی اور طاقت ملی ہے۔ انہوںنے کہا کہ لاٹھی چارج میں زخمی ہوئے راجدھانی کے کانگریسیوں کو کانگریس جنرل سکریٹری مدھوسودن نے توصیفی سند دی۔
اسی طرح اضلاع کے زخمی کارکنان کو نائب صدور توصیفی سند دیں گے۔ ڈاکٹر کھتری نے جلسہ میں پنچایت الیکشن پر روشنی ڈالی گئی۔ پہلے پنچایت انتخاب میں پارٹی کی حصہ داری نہیں ہوتی تھی لیکن آج پنچایت انتخاب کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکمت عملی بناکر عہدے داروں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ پارٹی عہدے داروں اور کارکنان میں جوش ہے۔ جس سے پارٹی پنچایت انتخاب میں بہتر مظاہرہ کرے گی۔ امیٹھی میں راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ کی زمین پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر کھتری نے کہا کہ نیلامی سرکاری مشینری نے کی۔
اس میں خریدنے والے کا کیا قصور۔یوپی ایس آئی ڈی سی نے کسانوں سے کافی پہلے زمین لی تھی۔ ہمیں زمین نیلامی میں خریدی اس میں کسان کہاں سے آئے۔
ورکشاپ ملتوی:ڈاکٹر کھتری نے بتایا کہ آئندہ دس اور گیارہ ستمبر کو متھرا میں ہونی والی ورکشاپ ملتوی کردی گئی ہے۔ ورکشاپ ملتوی کرنے کا سبب انہوںنے پنچایت الیکشن کے پہلے مرحلے کا آغاز ہونا بتایا ۔ ڈاکٹر کھتری نے کہا کہ جلد ہی آئندہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔اس سے قبل کانگریس جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج مدھوسودن مستری نے کانگریس کمیٹی میڈیا جلسہ گاہ کی توسیع کاری کا آغاز کیا۔