لکھنو¿:جمعرات کو ایک مرتبہ پھر تیز دھوپ کا سامنا راجدھانی کے باشندوں کو کرنا پڑا۔ صبح سے لے کر شام تک پورا شہر گرمی سے بے حال ہوتارہا۔ درجہ حرارت نے ۳۴ڈگری کا ہدف پارکرکے اپنے تیور دکھائے ۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کل بھی تیز دھوپ اور امس جاری رہے گی۔ کہیں کہیں معمولی بارش ہونے کا امکان ہے۔
راجدھانی میں صبح سے نکلی تیز دھوپ نے لوگوں کو جم کر پریشان کیا۔ دوپہر تک شدت کی دھوپ اور امس بھری گرمی میں زندگی مفلوج کردی۔ دوپہر بعد دو بجے کے آس پاس اچانک بادلوں کی آمد ہوئی اور تیز ہوائیں چلی۔ ایک مرتبہ ایسا لگا کہ بارش ہوگی لیکن بادل بغیر برسے ہی چلے گئے۔
اس کے بعد دھوپ نے پھر سے سبھی کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ یہ سلسلہ غروب تک جاری رہا۔ غروب کے بعد ایک مرتبہ پھر ہوائیں چلی لیکن بارش نہیں ہوئی۔