پولیس نے کارروائی کرنے کے بجائے کرایا سمجھوتہ
لکھنو¿:مانک نگر علاقے میں کباب پراٹھا دکاندار کو ایک پولیس اہلکار سے پیسے مانگنا مہنگا پڑگیا۔ نشے میںبدمست پولیس اہلکار نے دکاندار کو جم کر پیٹا۔ جس سے اس کا سر پھٹ گیا۔ سرراہ دکاندار کو پٹتا دیکھ کر راہگیر موقع پر آگئے ، اور نشے کے عادی پولیس اہلکار کو جم کر پیٹ دیا۔ ادھر سنگین طور پر زخمی دکاندار جب اس کی شکایت کرنے تھانے پہنچا تو تھانے میں موجود پولیس اہکاروں نے متاثر کو ڈرا دھمکا کر صلح کروالیا۔
مانگ نگر کے شری نگر باشندہ چھنگا اودھ چوراہے کے پاس کباب پراٹھے کا ٹھیلا لگاتاہے ۔ بتایا جاتاہے کہ جمعرات کی شام وہ ٹھیلا لگاہی رہاتھا کہ تبھی مانک نگر تھانے میں تعینات سپاہی کرشن کمار نشے میں بدمست ہوکر وہاں پہنچا اور اس سے کباب پراٹھا مانگنے لگا۔ چھنگا نے جب پیسے کی مانگ کی تو کرشن کمار آگ بگولہ ہوگیا، اور بلٹ نکال کر اسے بے رحمی سے پیٹنا شروع دیا۔دکان دار کو پٹتا دیکھ کر آس پاس کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور لوگوںنے سپاہی کی پٹائی کردی۔ چھنگا کے سر پر بلٹ لگ جانے سے اس کا سر پھٹ گیا۔ زخمی کو لوگوںنے علاج کے لئے اسپتال پہنچایا۔ جہاں اس کے سر پر چوبیس ٹانکے لگے۔ متاثر جب شکایت کرنے تھانے پہنچا تو اسے ڈرا دھمکا کر جبراً صلح نامہ لکھوالیا گیا۔