ضلع کے سبھی اسپتالوں میں ڈینگو کے مریضوں کی بھیڑ
کانپور: گھاٹم پور بلاک کے بوہار گاو¿ں میں پھیلے ڈینگو کے جراثیم کو روکنے کےلئے جتنے دعوے صحت محکمہ کی ٹیم کر رہی تھی وہ دعوے ان کے اس ڈینگو کی بیماری کے آگے ناکام ثابت ہوئے۔ دراصل بوہار گاو¿ں میں گزشتہ کئی دنوں سے پھیلے ڈینگو کے سیکڑوں مریض ضلع کے سرکاری اسپتال کے لے کر مختلف نرسنگ ہوموں میں اپنا علاج کر ا رہے ہیں ۔ اسپتال سے مریض کے ٹھیک ہو جانے پر جہاں تیمار دار انہیں اپنے گاو¿ں لے جاتے ہیںتو وہاں دوبارہ بیمار ہوجاتے ہیں۔ ایسے کئی مریض ارسلا اسپتال کے وارڈ نمبر ۵ میں بھرتی ہیں۔
مریضوں کے ساتھ آئےں تیمار داروں کاکہناہے کہ اسپتالوں میں بہتر مل رہا ہے۔ لیکن مریض دل و دماغ میں یہ بیماری گھر کر گئی ہے۔ ڈینگو کے جراثیم کہیں دوبارہ ان کو اپنا شکار نہ بنا لیں اس کے سبب وہاں لوگ دن رات مچھر دانی لگا کر علاج کرارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مریض صحت محکمہ اور نگرپالکا کی ٹیم گاو¿ں میںپھیلی اس بیماری سے نجات نہیں دلاپا رہے ہیں اور ان کے ذریعہ کئے گئے سارے دعوے بھی ناکام ثابت ہورہے ہیں۔اس معاملے میں سی اوآر پی یادو نے بتایاکہ ہماری صحت محکمہ کی ٹیم مسلسل گاو¿ں میں جا کر مریضوں کا علاج کر رہی ہے۔جلد ہی ہم اس بیماری سے دیہی باشندوں کو نجات دلائیں گے۔