کانپور:چمن گنج کے رہنے والے محمد صغیر کے گھر میں لگی آگ کو فائر اہلکاروں نے بجھا کر راحت کی سانس لے رہے تھے تبھی پڑوس میں فاروق کے گھر کی چھت پر لگے ایئر سیل کے ٹاور کی بیٹری سے شارٹ شرکٹ سے آگ لگنے سے افرا تفری مچ گئی۔
موجود فائر اہلکارپہلی آگ بجھا کر جانے والے ہی تھے کہ اطلاع ملنے پر وہاں لوگ رک گئے ساتھ میں نئے اضافی فائر برگیڈ کی ایک وین سے چھت کے ٹاور میں لگی آگ کو بجھایا ایس او کے مطابق ٹاور میں لگی آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔