فتحپور:بہوجن سماج پارٹی کے ذریعہ آئندہ اسمبلی کے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں گاو¿ں گاو¿ں تک تنظیم کو مضبوط بنانے کےلئے بوتھ اور سکٹر انچارجوں کی تشکیل کر کے جائزہ جلسوں کا دور جاری ہے۔ جمعرات کو ایاہ شاہ اسمبلی حلقہ کے پھلوا مو¿ گاو¿ں میں پردھان رما کانت شیو ہرے کی رہائش گاہ پر بی ایس پی کا جائزہ جلسہ ہوا۔ جس میں مہما ن خصوصی کے طورپر زونل کوارڈینیٹر سابق وزیر آر کے چودھری موجود تھے۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر چودھری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوںمیں تعینات ابھی سے مصروف ہو جائیں ۔پارٹی ہائی کمان کے مطابق اسمبلی وار جائزہ جلسہ اور بوتھ کمیٹیوں کی تشکیل کا کام کیاجا رہا ہے۔
مسٹر چودھری نے کارکنان کو بوتھ اور سیکٹر کی ذمہ داری سونپتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ کسی بھی طرح سے انتقام میں امیدوار کو شکست نہیں ملنی چاہئے۔سبھی بوتھوںمیں پارٹی کے امیدواروں کو اکثریتی ووٹوں سے جگانے کا کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب امید وا ر جیتیں گے تو دوبارہ ریاست کی وزیر اعلیٰ مایا وتی بنےں گی۔ تبھی خوف سے پاک سماج ہوگا اور مجرمین جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔