امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات جاری رکھنے کیلئے ایرانیوں کا اعتماد بحال کئے جانے کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ حالیہ جوہری مذاکرات میں گذشتہ دس سالوں کی برابر پیشرفت ہوئی ہے اور اس کامیابی کو غیر منطقی پابندیوں سے متاثر نہیں کیا جانا چاہیئے۔ بارک اوباما نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ان تمام امور پر غور کیا جاسکتا ہے جو امریکہ کے پیش نظر ہیں مگر امریکی کانگریس کو ایسی حالت میں کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے، پابندیوں کے نفاذ کے ذریعے ایرانیوں کی نظر میں عدم اعتماد کا باعث نہیں بننا چاہیئے۔
بارک اوباما نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں سے متعلق امریکی کانگریس کے بعض نمائندوں کے موقف کو ان نمائندوں کی تشہیرات کا عامل قرار دیا اور انھیں موجودہ صورت حال میں اس قسم کے اقدامات پر خبردار کیا۔قابل ذکر ہے کہ امریکی سینیٹروں نے ایک ایسا بل پیش کیا ہے جس میں ایران کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں تہران کے خلاف نئے تادیبی اقدامات کی بات کہی گئی ہے۔
البتہ امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ جبتک ایران کے جوہری مسئلے میں مذاکرات کا عمل جاری ہے نئی پابندیوں کے نفاذ کی کوئی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔