نیامی: مغربی افریقی ملک نائجیر ،میں بوکوحرام کے مشکوک جنگجووں کے حملے میں کل ایک فوجی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ۔دفاعی ذرائع نے کہا کہ بوکوحرام نے رات کو حملہ کیا جس میں ایک فوجی سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ جنگجووں نے دوکانوں میں رکھا سامان بھی لوٹ لیا۔ جنگجووں نے اس سے پہلے ہفتہ کے شروع میں نائجیر سرحد کے نزدیک ڈفہٰ علاقہ کے ایک گا¶ں پر حملہ کیا تھا۔ایک اندازے کے مطابق بوکوحرام کے تشدد سے بچنے کے لئے تقریباً 15 ہزار لوگ ڈفہٰ چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ نائجیر کی سرکار نے ڈفہٰ میں ایمرجنسی لگارکھی ہے اور افسران اب تک 1100 مشکوک جنگجووں کو گرفتار کرچکے ہیں۔