لندن:آسٹریا کے برجن لینڈ صوبہ میں کل ایک ٹرک سے 50 سے زائد تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیںَ۔برجن لینڈ صوبہ کے پولیس سربراہ ہینس پیٹر ڈوسکوجیل نے بتایا کہ فریجر ٹرک ہنگری کی سرحد کے نزدیک ہائی وے پر ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہو سکتا کہ لاشیں دو یا تین دن پرانی ہوں۔انہوں نے کہاکہ اب گنتی کے بعد ہی لاشوں کی صحیح تعداد کا پتہ چل پائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس کے ذمہ دار ہوں، کیا خبر وہ پہلے ملک سے باہر جا چکے ہوں۔پولیس افسر نے کہا کہ لاشیں ملنے کے بعد آسٹریا اور ہنگری میں تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔