پیلی بھیت: نیپال کے ٹیکا پور میں ہوئے تشدد کے پیش نظر سشتر سیما بل (ایس ایس بی) نے اترپردیش میں پیلی بھیت سے متصل نیپال سرحد پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے اور آنے جانے والوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے ۔ایس ایس بی کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سرحدی علاقے میں احتیاطاً چوکسی بڑھا دی گئی ہے اور جوان 24 گھنٹے گشت کر رہے ہیں۔ تمام چوکیوں کے جوانوں نے ناکے بڑھا دیئے ہیں اور آنے والوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے ۔پیلی بھیت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جے کے شاہی نے بتایا کہ خصوصاً نیپال سرحد پر واقع ہزارا تھانا پولیس کو چوکسی برتنے کے حکم دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کو صوبہ کے لکھیم پور کھیری ضلع کی سرحد سے متصل نیپال کے کیلالی ضلع کے ٹیکاپور قصبے میں ہوئے تصادم میں کئی لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔