جموں: پاکستان نے ریاست کی سرمائی راجدھانی میں بین الاقوامی سرحد پر بھاری فائرنگ کی جس میں تین عام شہری ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ہے کہ پاکستانی رینجرز نے آدھی رات کے وقت بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔ پہلے بندوقوں سے فائرنگ ہوئی اور بعد میں مارٹروں سے بی ایس ایف کی چوکیوں اور سول علاقوں میں گولے برسائے تھے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان نے 82 ایم ایم کے مارٹر داغے نیز بتایا کہ تین عام شہری ہلاک ہوگئے جبکہ 18 لوگ زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال پہنچادیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ ادھر پاکستان سے خبر ملی ہے کہ وہاں ہندستانی فائرنگ میں سات افرادمارے گئے ہیں۔