ممبئی:کانکنی کے شعبے کی سرگرم کمپنی ویدانتا لمیٹڈ نے کہا ہے کہ وہ اڑیسہ کے لانج¸ گڑھ ایلومینیم ریفائنری بند کر رہی ہے ۔کمپنی نے اس ارادے کی میڈیا میں آنے والی خبروں پر بی ایس ای کو آج ارسال کردہ جواب میں کہا ہے کہ ایلومینیم کی گرتی ہوئی قیمت اور پیداوار کی بڑھتی ہوئی لاگت کے پیش نظر وہ اسے بند کرنے کے لئے مجبور ہے ۔اس نے کہا کہ پلانٹ کو بتدریج عمل کے تحت بند کیا جائے گا.کمپنی نے کہا “گزشتہ چند ماہ میں دنیا بھر میں ایلومینیم کی قیمت میں بھاری کمی آئی ہے ۔
فی الحال اس کے مسلسل گرنے کا سلسلہ جاری رہنے کے اشارے مل رہے ہیں. اڑیسہ میں مطلوبہ باکسائٹ دستیاب نہیں ہونے کی وجہ سے ہمارے لانج¸ گڑھ پلانٹ پر دبا¶ زیادہ ہے اور پلانٹ کو چلانا اب منافع کا سودا نہیں رہ گیا ہے . “ویدانتا نے کہا کہ وہ پلانٹ کو قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، لیکن قیمت بڑھنے کی وجہ سے ان کے پاس آہستہ آہستہ اسے بند کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے ۔