ممبئی:عالمی بازاروں میں تیزی سے حوصلہ پاکر سرمایہ کاروں کی زبردست خرید کی بدولت پچھلے دنوں کی گراوٹ سے ابھرتے ہوئے آج ابتدائی کاروبار میں سینسکس نے ۴۲۲ پوائنٹ اور نفٹی نے ۱۳۰ پوائنٹ کی چھلانگ لگائی۔بی ایس ای کا ۳۰ شیئروں والا سینسکس ۳۷۴۲۲ پوائنٹ کی اچھال کے ساتھ ۲۶ ہزارپوائنٹ کی سطح کے پار ۰۳۲۶۱۳۷ پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی ۷۵۱۲۹ پوائنٹ کی مضبوطی لے کر ۷۹۰۰ پوائنٹ کی سطح سے اوپر ۶۰۷۹۲۱ پوائنٹ پر کھلا۔ ایشیائی بازاروں کی ۵۲۲ فیصد تک کی تیزی سے بھی گھریلو شیئر بازار کو مدد ملی۔