لکھنو¿:سالانہ امتحان میں نکالے جانے اور استحصال کئے جانے کے خلاف میڈیکل کی طالبات نے گاندھی مجسمہ پر ٹی ایس یو کے خلاف مظاہرہ کرکے وزیر اعلیٰ سے انصاف کی فریاد کی ہے۔ مظاہرہ کررہیں رینو، انشو، رادھا رانی ، سدیش رانی،ورشا رانی، کنچن کماری، پائل سمیت درجنوں طالبات نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ سبھی تیرتھ کر مہاویر یونیورسٹی میں اے این ایم سال اول ، دوم اور سوم جی این ایم اور بی ایس سی آخری برس کی طالبات ہیں۔
داخلہ کے وقت مفت تعلیم کی بات کہہ کر داخلہ لیا گیا تھا۔ لیکن اب امتحان فیس اور فیس جمع کرنے کے لئے اسکول انتظامیہ دباو¿ بناکر پریشان کررہاہے وہ سبھی عام کنبہ سے تعلق رکھتی ہیں اس لئے وزیر اعلیٰ اسکول انتظامیہ پر کارروائی کرکے امتحان میں بیٹھنے کی ہدایت دیں۔ تاکہ ان کا مستقبل تاریک نہ ہو۔ مظاہرہ کے دوران بڑی تعداد میں طالبات موجود تھیں۔