شوہر کے ناجائز تعلقات کی کررہی تھی مخالفت
لکھنو¿:مال علاقے میں رہنے والی ایک شادی شدہ خاتون کو زندہ جلاکر ماردیا گیا۔ خاتون کو زندہ جلانے کا الزام اس کے شوہر ، ساس اور جیٹھ پر لگاہے۔ فی الحال پولیس نے ساس کو حراست میں لے لیاہے۔ تذکرہ ہے کہ خاتون نے شوہر کے بھابھی سے ناجائز تعلقات کی مخالفت کی تھی۔ اسی کے سبب اس کو نذر آتش کیا گیا۔ سی او ملیح آباد ابھے ناتھ تیواری نے بتایا کہ باندہ ضلع کی رہنے والی ۲۷سالہ رانی کی مال قصبہ میں رہنے والے سنارپون سے تین برس قبل شادی ہوئی تھی۔
الزام ہے کہ جمعہ کی صبح پون ، اس کی والدہ بسنتی اور بڑے بھائی نے رانی پر مٹی کا تیل ڈال کر اس کو نذر آتش کردیا۔ آگ سے جھلسی رانی کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ گاو¿ں والوںنے خاتون کی موت کی خبر پولیس کو دی۔ موقع پر جب پولیس پہنچی تو گھر میں صرف بسنتی ملی۔پولیس نے تفتیش کرکے رانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ مال پولیس نے واردات کے سلسلے میں اطلاع رانی کے مائیکے والوں کو بھی دی۔
فون پر بات چیت کے دوران اور گاو¿ں والوں سے پولیس کوا س بات کا پتہ چلاہے کہ رانی کے شوہر پون کے تعلقات اپنی بھابھی سے تھے۔ اس بات کا پتہ چلنے پر رانی نے کئی مرتبہ مخالفت بھی کی لیکن مخالفت کے سبب شوہر اور سسرال والے رانی کے ساتھ مارپیٹ کرتے رہتے تھے، مال پولیس نے فی الحال رانی کی ساس بسنتی کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ایس او مال کا کہنا ہے کہ رانی کے مائیکے والے جو بھی تحریر دیں گے اسی بنیاد پر رپورٹ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔واردات کے بعد رانی کا شوہر اور جیٹھ فرار ہیں۔