کارپوریٹر سے لے کر رکن پارلیمنٹ تک کی گئی شکایت
لکھنو¿:ریاست میں بھینس چوری ہوجائے اور پولیس تک یہ معاملہ نہ پہنچے ممکن ہی نہیں ہے۔ بھینس چوری کا تازہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ آشیانہ علاقے میں گزشتہ منگل کو یہاں سے تین بھینسیں چوری ہوگئیں۔ متاثر رپورٹ درج کرانے پولیس کے پاس پہنچے تو پولیس نے معمولی بات سمجھ کر ٹال دیا۔ اس کے بعد علاقہ کے کارپوریٹر سے لے کر رکن پارلیمنٹ تک شکایت پہنچ گئی۔ معاملہ کو بڑھتا دیکھ کر جمعرات کو اس معاملہ میں آشیانہ پولیس نے تین لوگوں کے خلاف بھنس چوری کی نامزد رپورٹ درج کرلی ہے۔ آشیانہ کے دیوی کھیڑا کی رہنے والی دیوکی دیوی اور ان کی پڑوسن پھول متی کی تین بھینسیں گزشتہ منگل کو تالاب کے پاس چرنے کے لئے گئی تھیں ۔
جب تینوں بھینسیں کافی دیر تک نہیں آئیں تو کنبہ والے تالاب پہنچے جہاں تینوں بھینسیں نہیں تھیں۔ تفتیش کے دوران لوگوں نے تین نوجوانوں کا نام بتایا۔ جو بھینس لے کر جاتے ہوئے دکھائی پڑے تھے۔ اس کے بعد وہ لوگ تھانے پہنچیں اور شکایت پولیس سے کی۔ آشیانہ پولیس نے بھینس چوری کی واردات کو معمولی مانتے ہوئے لوگوں کو ٹال دیا۔