کئی واردات انجام دئے جانے کی بات کی قبول
کانپور:شہر میں ہورہی جرائم کی وارداتوں کا انکشاف کرنے کےلئے ایس ایس پی شہر پولیس کے ساتھ کرائم برانچ ٹیم کو لگایا۔ ٹیم نے جگہ جگہ مخبروں کو لگا دیا۔ جمعرات کی شب ٹیم کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور شاطر چور گروہ کے پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ٹیم نے ان کے پاس سے کئی مقامات پر کی گئی چوری کا مال برآمد کیا۔
سی او کرائم برانچ امت کمار رائے نے بتایا کہ قدوائی نگر ، نوبستہ، برا سمیت انور گنج تھانہ حلقہ مندر میں ہوئی چوری کی واردات کا انکشاف کرنے کےلئے ایس ایس پی شلبھ ماتھر نے تھانہ پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم کو لگایا۔جمعرات کی شب مخبر کی اطلاع پر قدوائی نگر سائیں مندر چوراہے کے پاس گھیرا بندی کر کے شاطر چور گروہ کے پانچ بدمعاشوں کو پکڑ لیا۔
کرائم برانچ ٹیم چوروں کو گرفتار کر کے تھانہ لے آئی ۔ وہیں ایک ملزم ٹیم کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا تھا۔ پوچھ گچھ پر پکڑے گئے چوروں نے اپنا گناہ قبول کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں لوگ گروہ کے سرگرم رکن ہےں۔
چوروں نے جوہی پارا دیوی مندر کے پاس سے پیتل کی مورتیاں اور پوجا کے سامان ، قدوائی نگر ڈائکا اکوا پرائیویٹ لمیٹیڈ فیکٹری میں چوری کی واردات ، انور گنج مندر میں پیتل کی مورتیوں سمیت سنگھاسن چوری کی واردات کو انجام دئے جانے کی بات قبول کر لی۔ سی او نے بتایا کہ پکڑے گئے ملزمین کے خلاف الہٰ آباد مشرقی حلقہ کے تھانوں میں کئی چوری کے مقدمہ درج ہیں۔ اس میں یہاں کئی شاطر چور جیل سے چھوٹ کر آئیں۔