کانپور:برا تھانہ حلقہ میں رکشا بندھن پر بہن کو تحفہ دینے کےلئے مالک سے پیسے مانگنے پر نابالغ کو گرم پانی سے جلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس میں وہ شدید طور پر جھلس گیا۔ اور گزشتہ تین دنوں سے اس کا علاج چل رہا ہے۔
برا تھانہ علاقے میں رہنے والے شیلو سنگھ چندیل چھولے بھٹورے کی دکان لگاتا ہے ۔ دکان میں وہاں ایک تیرہ برس کا سونو گزشتہ تین ماہ سے کام کرتا ہے۔ کئی دنوں سے وہ رکشا بندھن پر گھر جانے کی زد اور اپنی تنخواہ مانگ رہا تھا۔ جس سے ناراض ہو کر شیلو نے اس پر تین دن قبل دکان پر ہی کھلتا ہوا پانی سونو پر ڈال دیا۔
جس سے وہ بری طرح سے جھلس گیا۔ جمعرات کو بیٹے سے ملنے اس کے کنبہ والے کانپور آئے تو انہیں پورے معاملے کی اطلاع ہوئی۔ بیٹے کو اس حالت میں پہنچانے والے کے خلاف کنبہ والے تھانے پہنچے پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے شیلو کے خلاف دبش دے کر اسے گرفتار کیا۔ انسپکٹر سنتوش سنگھ کا کہنا ہے کہ بچے کی پیٹھ کافی جھلس گئی ہے۔ ملزم کور گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔