کانپور:اسٹار پلس پر۳۱ اگست سے ایک گھریلو سیرئل’ سمت سنبھال لے گا‘آنے والا ہے۔ جس کے فنکار آج سیرئل کے پرموشن کےلئے شہر آئے تھے۔ شہر کے ایک پانچ ستارا ہوٹل میں پریس کانفرنس میں سمت والیا اور مایا نے بتایا کہ اس سیرئل میں بیوی اور ماں کے درمیان شادی شدہ زندگی کا توازن بنانے کی ناممکن کوشش کی گئی ہے۔
شوہر بیوی اور والدین کے درمیان توازن بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ شوہر دونوں کے درمیان تعلقات بنانے کےلئے پریشان رہتا ہے۔بات بات پر ساس بہو سے کہتی ہے کہ وہ سمت کا خیال رکھے ۔ سیرئل کے ہر ایپیسوڈ میں نیا دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جو تفریح کے ساتھ ساتھ عام زندگی سے جڑی باتوں کو بھی بخوبی دکھایا گیا ہے۔