غازی آباد: اتر پردیش میں غازی آباد کے سیھان¸ گیٹ علاقے سے کل رات بدمعاش ایک لوہا تاجر سے ساڑھے ۳۷لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ لوہا تاجر لوکیش شرما اپنی دکان بند کرنے کے بعد ساڑھے ۳۷لاکھ روپے لے کر اپنے ایک ساتھی کے ساتھ اسکوٹی سے اپنے گھر جا رہے تھا۔ کوی نگر علاقے میں ایک پرائیویٹ اسکول کے پاس موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے انہیں ہتھیاردکھاکر روک لیا اور روپیوں سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔اس سلسلے میں کیس درج کرا دیا گیا ہے ۔ پولیس ڈاکو¶ں کی تلاش کر رہی ہے ۔