اسلام آباد ، 21 دسمبر (یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ برصغیر ہند میں امن اور استحکام کے لئے ہندوستان، پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرور ت ہے۔پاکستانی روز نامہ “دی ڈان” میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ترکی میڈیا کو کل دیئے گئے انٹرویو میں مسٹر شریف نے کہا کہ ہندوستان ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستانہ ماحول ہی اس علاقے کو استحکام اور خوشحال بنا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ان تینوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے علاوہ اور کوئی متبادل نہیں ہے۔افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ، افغانستان میں امن برقرار رکھنے میں اہم تعاون دے گا۔ مسٹر شریف نے افغانستا ن سے متصل سرحد پر صورتحال کو معمول پر لانے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہدکی تئیں پاکستان کے عہد کا اعادہ کیا۔ مسٹر شریف نے اس کے ساتھ ہی پاکستان کے ابھرتے ہوئے بازار اور اقتصادی نظام کے بہتر مواقع کی طرف توجہ مرکوز کراتے ہوئے سرمایہ کاروں کو یہاں آنے کی دعوت دی۔