لندن: کہتے ہیں کہ مشکل سے مشکل ترین کام کو بھی انسان کی ہمت اور لگن آسان بنا دیتی ہے۔ ایسا ہی ایک کام برطانیہ میں ایک شخص نے کیا، جس میں اس شخص نے 53 روز تک میرا تھن ریس میں شرکت کی اور ایک عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اسٹیفورڈ شائر کے رہائشی مارک ویز نامی شخص، جن کا پیشہ کھڑیاں صاف کرنا ہے، انہوں نے 53 روز تک مسلسل میرا تھن ریس میں حصہ لے کر یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ مارک مزید کچھ روز تک اپنا یہ شوق اور مشق جاری رکھ کر 90 میراتھن ریس میں شرکت کا ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں جبکہ ان کا اصل مقصد عوام میں صحت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس طرز کا سابقہ ریکارڈ 52 میرا تھن ریس میں شرکت کر کے قائم کیا گیا تھا لیکن گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ابھی تک اس نئے ریکارڈ کی تصدیق نہیں کی ہے۔