نیویارک: عالمی شہرت یافتہ باکسر فلوئیڈ مے ویدر 12 ستمبر کو اینڈرے برٹو کے مدمقابل ہوں گے جو ممکنہ طور پر ان کے کیریئر کی آخری فائٹ ہو گی۔ اس فائٹ میں مے ویدر روکی مارکیانو کی لگاتار 49 فائٹس کا ریکارڈ برابر کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔ امریکی باکسر سے مقابلے سے قبل سابق ویلٹر ویٹ چیمپیئن برٹو 30 فائٹ جیت چکے ہیں جبکہ انمے ویدر کا عامرخان کی بجائے اینڈرے برٹو سے مقابلے کا اعلانہیں صرف تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 31 سالہ باکسر نے ٹوئٹ کیا کہ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس مرتبہ اتنا ہی تیار رہوں گا جتنا کہ میں ہمیشہ سے تھا۔جون میں کرس الجیری کو شکست دینے والے برطانوی باکسر عامر خان کو امید تھی کہ ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں 38 سالہ مے ویدر ان سے فائٹ کریں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ مے ویدر نے گزشتہ چھ سے تین فائٹ ہارنے والے برٹو کا انتخاب کیا جنہیں وکٹر اورٹز، روبرٹو گوئرو اور جیزز سوتو کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مے ویدر نے اپنے حریف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، ایندرے برٹو کے خلاف فائٹ بھی مختلف نہیں ہو گی اور میں ان سے کوئی رعایت نہیں برتوں گا۔ اگر مے ویدر یہ فائٹ جیت جاتے ہیں تو وہ 1950 کی دہائی کے لیجنڈری امریکی ہیوی ویٹ باکسر مارکیانو کا لگاتار 49 فتوحات کا ریکارڈ برابر کردیں گے جنہوں نے بغیر کوئی پروفیشنل فائٹ ہارے اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔ مے ویدر نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ 49 ویں فائٹ میرے کیریئر کی آخری فائٹ ہو گی۔