شنگھائی: چینی فضائی کمپنی ایئر چائنہ نے کہا ہے کہ اس کے خالص منافع میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 720 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق ایئر چائنہ کے حکام نے ایک بیان میں کہاہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث کمپنی کے منافع میں تیزی سے اضافہ ہوا اور اس عرصہ کے دوران ایئر چائنہ نے 4.19 ارب یوان کا خالص منافع حاصل کیا جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے خالص منافع 510.37 ملین یوان کے مقابلے میں 720 فیصد زیادہ ہے۔