نئی دہلی: ہزاروں بی جے پی وکر آج راکھی اور وزیراعظم نریندر مودی کا کھلا خط لے کر ملک بھر میں پھیل گئے ہیں۔ جس میں رکشا بندھن کے موقو پر انہوں نے پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا اور جیون جیوتی بیمہ یوجنا جیسی مایہ نازاسکیمیوں کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے ۔بی جے پی کی رکشا بندھن پر بہنوں تک رسائی بھگوا پارٹی کی عورتوں کو بڑے پیمانے پر پارٹی میں شامل کرنے کا بہت سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔
پارٹی نے زیادہ سے زیادہ خواتین کی سماجی سکیورٹی کی اسکیموں میں شامل کرنے کا کام ایک کمپنی کے سپرد کیا ہے جس کی سربراہی انسانی وسائل کی وزیر اسمرتی ایرانی کررہی ہیں اور اس میں مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت ، ہرش وردھن اور جتیندر سنگھ شامل ہیں۔پارٹی ورکر گھر گھر جاکر مودی کا مراسلہ دے رہے ہیں جس میں وہ بہنوں کے پیروں میں سرجھکاکر ‘وکاس یاترا’ کو جاری رکھنے کے لئے ان کا آشیرواد مانگ رہے ہیں تاکہ غریب سے غریب تر شخص کو آگے بڑھایاجاسکے ۔ایک سینئر پارٹی عہدے دار نے کہا ‘پارٹی نے بھائی بہنوں کے تہوار کو ایک سماجی شمولیت کے پروگرام میں بدل دیا ہے ۔ اسے ثقافتی قوم پرستی کی شکل دے دی ہے ۔