پتھل گا¶ں:چھتیس گڑھ کے جشن پور ضلع میں آج صبح ایک شخص نے اپنی بیوی کو جو پرائمری اسکول کی پرنسپل تھی، پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔پرنسپل نے اپنے شوہر کو شراب پینے کے لئے پیسہ دینے سے انکار کردیا تھا جس سے ناراض ہوکر اس نے اسے قتل کردیا۔تپکرا تھانہ کے ذرائع نے بتایا کہ جھرن گا¶ں میں واقع پرائمری اسکول کی پرنسپل سے اس کے شوہر کملیشور نے شراب کے لئے 50 روپیہ مانگے تھے مگر اس نے انکار کردیا جس پر اس نے اسے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔