اگرچہ ہم سب کی روزمرہ عادات ایک دوسرے کے قدرے مختلف ہوتی ہیں اور ان مخصوص عادات کے باعث ہم اپنی مرضی کے اوقات میں غسل کرنا پسند کرتے ہیںتاہم محققین کا کہنا ہے کہ ہم آپ سے یہ نہیں کہیں گے کہ آپ اپنی زندگی کے اصول ہماری مرضی کے مطابق ڈھالنے کو شش کریںجبکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم آپ کو غسل کے موزوں وقت کے پیچھے چھپی سائنس سے متعارف کرا سکیں۔
محققین نے اپنی تحقیق سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ غسل کرنے کے کچھ مخصوص اوقات ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ ان خاص اوقات میں غسل کرنے سے ہم اپنی روز مرہ زندگی میں بہتر نتائج سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔یہاں نہانے کے موزوں اوقات اور ان سے حاصل ہونے والے چند فوائد آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔امید ہے آپ ان فوائد کی روشنی میں اپنے غسل کے اوقات کا بہتر تعین کر سکیں گے۔ہاورڈ یونیورسٹی میں نفسیات کی لیکچرار شیلی کیرسن کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی تخلیقی کام سے منسلک ہیں اور آپکو اپنے کام میںکسی بھی قسم کی رکاوٹ درپیش ہو تو آپ کو صبح کے وقت غسل کرنا چاہیے۔انھوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صبح کے وقت غسل کرنے والے افراد خود کو زیادہ دیر تک ہشاش بشاش محسوس کرتے ہیں۔علاوہ ازیں ایسے افراد کی تخلیقات میں انکی بشاشت نظر آتی ہے۔کیرسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ غسل خانہ ایسی جگہ ہے جہاں آپ اپنے جسم کو بے حد پرسکون رکھ سکتے ہیں تاہم آپکا ذہن کام کی طرف متوجہ رہتا ہے۔علاوہ ازیں مارتھا ہسپتال کے سلیپ سینٹر میں واقع امیریکن اکیڈمی آف سلیپ اینڈ میڈیکل کی ڈائیریکٹر کرسٹوفر ونٹر کا کہنا ہے کہ اگر آپ رات کے وقت بستر پر توانائی سے بھر پور وقت گزارنا چاہتے ہیں تو آپکے لئے رات کے وقت غسل کرنا قدرے ضروری ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ رات کے وقت غسل کرنے سے آپکے جسم کاہائیڈروکارٹیزون لیول بالکل ٹھیک رہتا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ رات کے وقت نہانے سے آپکا جسم زیادہ دیر تک ساف ستھرا رہتا ہے جس سے آپکی جلد تروتازہ رہتی ہے۔شمال مغربی میڈیسن برائے ڈرمیٹالوجی اور خواتین کی جلد کی حفاظت کے پروگرام کی ڈائیریکٹر بیتھنی سکلوسر کا کہنا ہے کہ جلد کی حفاظت اور تروتازگی کے لئے رات کے وقت غسل لینا انتہائی ضروری ہے تاکہ دن بھر کی غلاظت سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔
انکا مزید کہنا ہے کہ اگر آپ صبح کے وقت اپنے تخلیقی کام میں بہتری لانے کے خواہاں ہیں تو آپکو صبح کے وقت لازماغسل کرنا چاہیے اور اپنی جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے رات وقت غسل لینا نہایت اہم ہے۔