لندن: آج کے اس مصروف ترین دور میں لوگوں کے پاس وزن کم کرنے کے لیے ورزش کرنے اور مختلف نسخے تیار کرنے کا وقت نہیں ہے اسی لیے دنیا بھر میں موٹاپا تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن اب اس پریشانی سے نجات کے لیے ایک تحقیق سامنے آ ئی ہے جس کے مطابق زیادہ پانی پینے سے نہ صرف وزن میں تیزی سے کمی آ تی ہے اور اس سے آ پ اسمارٹ بھی نظر آ تے ہیں۔
برطانوی یونیورسٹی کی جانے والے تحقیق میں محققین کاکہنا ہے کہ کھانے سے قبل روزانہ ۵۰۰ ملی لیٹرپانی پینے سے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے۔ محققین کے مطابق کھانے سے قبل یہ تبدیلی بڑے فائدے کا باعث بنتی ہے جس کا مشورہ آ پ کے ڈاکٹرز بھی آ پ کو دیتے ہیں۔
ماہرین نے اس تحقیق کے لیے ۸۴ درمیانی عمر کے موٹے افراد کا انتخاب کیا اور ان پرپانی پینے کا یہ طریقہ ۱۲ ہفتے تک استعمال کیا جب کہ ان افراد کو ویٹ مینجمنٹ کنسلٹیشن کے ذریعے لائف اسٹائل اور کھانے کا شیڈول بھی بنا کردیا گیا جسکے بعد انہیں ۲ گروپس میں بانٹ دیا گیا، ایک گروپ کے ۴۱ افراد کو کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل پانی پلایا گیا اور دیگر ۴۳ افراد کو کھانے سے کافی دیر قبل پانی پلایا جاتا رہا اس دوران ان افراد کو نل کا پانی پینے کی اجازت دی گئی جب کہ انتہائی ٹھنڈا پانی یا دیگر ڈرنکس پینے پر پابندی عائد کردی گئی۔
تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آ ئی کہ جن افراد نے کھانے سے کافی پہلے پیا تھا ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں ۳۱ کلو گرام زیادہ کم ہوا جنہوں نے بعد میں پانی پیا جب کہ دلچسپ بات یہ ہے دوسرا گروپ جسے کھانے سے آ دھا گھنٹے قبل پانی پلایا گیا ان کا وزن سب سے زیادہ تیزی سے کم ہوا یعنی صرف ۱۲ ہفتوں کے دوران ایسے افراد کا وزن ۳۴ کلوگرام کم ہوا۔
یونیورسٹی آ ف برمنگھم کے ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کی سب سے بڑی خوبی اس کی سادگی ہے کیونکہ صرف آ دھا لیٹر پانی دن میں ۳ مرتبہ پینا آ پ کے وزن کو کم کرنے میں انتہائی مددگا رہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جب اس عمل کو چند جسمانی سرگرمیوں کو بڑھا کر کیا جائے تو اس سے مزید وزن میں کمی ہوجاتی ہے جب کہ اس سے آ پ کی مصروف زندگی میں اسے الگ سے وقت بھی نکالنے کی ضرورت نہیں رہتی۔