ممبئی: امریکہ میں اقتصادی ترقی کے مضبوط اعداد و شمار سے پرجوش سرمایہ کاروں کی زبردست خریدداری کی بدولت غیرملکی بازاروں کی سبقت کے سہارے آج ابتدائی کاروبار کے دوران گھریلو بازار میں تیزی رہی۔ دریں اثنا سینسیکس ۳۱۱ پوائنٹ اور نفٹی ۱۰۴ پوائنٹ کی بہتری ہوئی۔بی ایس ای کا ۳۰ شیئروں والا انڈیکس سینسیکس ۶۵۳۱۱ پوائنٹ یعنی ۱۸۱ فیصد کی بہتری کے ساتھ ۸۴۲۶۵۴۲ پوائنٹ اور قومی اسٹاک اکسچنج کا (این ایس ای) ۷۵۱۰۴ پوائنٹ یعنی ۳۱۱ فیصد کی بہتری کے ساتھ ۸۰۰۰ پوائنٹ کی سطح کے آگے ۷۰۸۰۵۳ پوائنٹ پر پہنچ گیا۔امریکہ میں جاری مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے اعداد و شمار کے مضبوط رہنے سے ایشیائی بازاروں میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کی سبقت سے گھریلو بازار کو تقویت حاصل ہوئی اور سینسیکس اور نفٹی میں بہتری درج کی گئی۔