لکھنو¿:کھانے کیلئے کباب لینے نکلے ایک شخص موٹرسائیکل پر دوسری موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی جس سے وہ شخص گر گیا اور شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ راہ گیروں کی مدد سے اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔حسین گنج کے ادے گنب باشندہ محمد حنیف (۳۲) بٹیک میں درزی کا کام کرتا تھا۔ سنیچر کی شام وہ گھر سے موٹر سائیکل لیکر دیپ ہوٹل کے پاس کباب لینے کیلئے نکلا تھا۔ واپس جاتے وقت اس کی موٹر سائیکل پر ایک دیگر موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی جس سے حنیف شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
راہ گیروں نے اسے اسپتال میں داخل کرایا۔ حالت نازک ہونے پر اسے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ اتوار کی صبح علاج کے دوران حنیف نے دم توڑ دیا۔ حنیف کے کنبہ میں بیوی اور دو بچے ہیں۔