ٹرانسپورٹ محکمہ نے کرایا سروے، مسافروں کی تعداد کے پیش نظر کیاگیافیصلہ
لکھنو¿:ٹرانسپورٹ کارپوریشن جلد ہی آس پاس کے اضلاع کو جوڑتے ہوئے طویل مسافت کی اضافی ایئر کنڈیشنڈ بسیں چلائے گا۔ فی الحال پہلے مرحلہ میں تقریباً دو سو بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں ایئر کنڈیشنڈ بسیں چلانے کے علاوہ جنرل بسیں بھی شامل ہوںگی۔ کارپوریشن ذرائع کے مطابق یہ بسیں تہوار اسپیشل کے طور پر بھی چلائی جائیں گی۔
تہواروں کے موسم میں انہیں بسوں میں کچھ کو اسپیشل خدمات میں لگا دیا جائے گا۔ فی الحال گوالیر، اندور، بھوپال اور راجستھان کے اجمیر اور جے پور کیلئے یہ بندوبست کیا جا رہا ہے۔ ان خدمات میں جو بسیں چلائی جائیں گی وہ مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہوں گی اور اس کی سیٹیں لگژری ہوں گی۔اس کے علاوہ عام بسیں بھی اسپیشل بس خدمات کے طورپر چلائی جائیں گی۔
اترپردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اپنے مطالعہ میں پایا کہ ان روٹوں پر مہنگے مہنگے ٹکٹوں پر سفر کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے اور انہیں یہاں سے وقت سے ٹرینیں بھی نہیں مل پاتی ہیں کیونکہ ان روٹوں پر یا تو ٹرینوں کی تعداد کم ہے یا ان میں سیٹیں دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔ ایسی حالت میں ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بہتر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شروعات میں دو سو خصوصی بسیں چلانے کی تجویز ہے۔
ان شہروں کیلئے چلانے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے اس کے مطابق بس لکھنو¿ سے چلے گی اور کانپور میں بھی سواریاں بٹھائی جائیں گی۔ اگر بس لکھنو¿ سے جے پور جا رہی ہے تو اسے کانپور، آگرہ- جے پور کی سواریوں کو بٹھانے میں ترجیح دینے ہوگی۔ اگر بس بھوپال یا گوالیر کی ہے تو لکھنو¿، کانپور اور ارئی و جھانسی کی سواریاں ترجیح کی بنیاد پر بٹھائی جائیں گی۔ اسی طرح الہ آباد، وارانسی، گورکھپور، بلیا اور بستی کیلئے بھی خصوصی بس خدمات کی تجویز ہے۔