لکھنو¿: سنیچر کو رکشا بندھن کے موقع پر ایک لڑکی کو دو افراد بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئے اس کے بعد ایک لڑکے نے لڑکی کی عصمت دری کی۔ متاثرہ نے اس سلسلہ میں مڑیاو¿ں پولیس سے شکایت کی لیکن پولیس معاملہ کو مشتبہ بتا رہی ہے۔ مڑیاو¿ں کے ایک گاو¿ں میں رہنے والی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ سنیچر کو بھائی کو راکھی باندھنے کیلئے اس کے گھر گئی تھی۔
الزام ہے کہ اس درمیان گاو¿ں میں رہنے والے دو نوجوان لڑکی کے گھر پہنچے ۔ایک نوجوان نابالغ ہے دونوں لڑکی کو بہانے سے اپنے ساتھ کھیت لے گئے اور پھر لڑکے نے لڑکی کی عصمت دری کی۔
والدین کے گھر واپس لوٹنے پر لڑکی نے اپنے ساتھ ہوئی واردات کی اطلاع دی۔ اس کے بعد والدین شکایت لیکر مڑیاو¿ں تھانہ پہنچے۔ پولیس نے ان کی تحریر لے لی ہے لیکن رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے، مڑیاو¿ں پولیس اس واردات کو مشتبہ بتا رہی ہے۔