کنبہ والوں نے محکمہ پر لاپروائی کا لگا یا الزام
کان پور: پنکی تھانہ حلقہ میں ہائی ٹنشن لائن ٹھیک کرتے وقت پور میں اتر ے کرنٹ کی زد میں آجانے سے ٹھیکہ ملازم سوریہ کانت مشرا کی موت ہو گئی۔ نوجوان کی موت کی خبر ملتے ہی کنبہ والے پہنچے اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی دلا کر گھر والوںکو خاموش کرایا۔ اور لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔
پنکی علاقے میں آنے والا سوریہ کانت مشرا بجلی محکمہ میں ٹھیکہ لائن مین کے کنبہ والوں کے مطابق وہاں اتوارکو شتابدی نگر علاقے میں صبح سے بجلی نہیں آرہی تھی ۔ لائن ٹھیک کرنے کے لئے جے ای نے کیسا ملازمین کے ساتھ لائن مین بھی گیا۔ بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر ہائی ٹنشن لائن بنانے لگا۔اسی دوران پول میں اتر ے کرنٹ کی زد میں آگیا۔
کرنٹ لگتے ہی لائن مین پول سے سڑک پر گر پڑا ۔ جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی ۔ ٹھیکہ ملازم کی موت ہو جانے سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ واردات کی اطلاع ہونے پر لائن مین کا کنبہ بھی آگیا ۔ سوریہ کانت کی لاش دیکھ کر کنبہ والوں میں کہرام مچ گیا۔ معاملے کی اطلاع پر ایس او آشیش کمار مشرا پولیس فورس کے ساتھ جہاں کنبہ والوں نے بجلی محکمہ کے افسران کے بیٹے کی موت کا الزام لگایا اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ ہنگامہ کر رہے کنبہ والوں کو ایس او نے معاوضہ دلانے کی بات کہہ کر خاموش کرایا۔ اور لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی۔ محکمہ کی جانب سے متاثر کنبہ کو ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد دی گئی ہے۔