ریاستی وزیر محمد اعظم خان نے کی وزیر اعظم پر نکتہ چینی
رامپور:اتر پردیش حکومت کے قدآوروزیر محمد اعظم خان نے نئی دہلی میں اورنگ زیب مارگ کا نام بدل کر سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے نام پر کئے جانے پر آج وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کی ۔ مسٹر خان نے یہاں سو کروڑ کی لاگت والے سویج ٹریٹ منٹ پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقد تقریب میں کہاکہ مسٹر کلام کی موت پر کئی دنوں تک ٹی وی کیمروں کے سامنے آنسو بہانے والے مسٹر مودی کا دل اتنا بڑا نہیں ہے کہ کسی نئے مارگ کو سابق صدر جمہوریہ عبدالکلام کا نام دے سکے ۔گجرات میں حال ہی میں ہوئے تشدد کے لئے بالواسطہ طور پر مسٹر مودی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سماج وادی رہنماءنے کہا کہ تشدد بھڑکانے کا نتیجہ تھا کہ پیتس ہزار کروڑ روپئے کی سرکاری املاک نذر آتش کر دی گئی اور نو بے گناہ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
انہوں نے کہا کہ گجرات حکومت یہ اچھی طرح جانتی تھی کہ لاکھوں کی بھیڑ میں ہاردک پٹیل کو حراست میں لینے کا انجام کیا ہو سکتا ہے۔ رام پور کو اسمارٹ سٹی منتخب ہونے پر طنز کرتے ہوئے مسٹر خان نے کہا کہ آج تک جس حکومت نے پھوٹی کوڑی اتر پردیش کو نہیں دی ہوئی اس سے اسمارٹ سٹی بنوانے کی امید ہی نہیں کی جا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ مرکز جتنی رقم صنعت کار اڈامی سے دلائے گا۔ اتنی رقم کا تو رام پور میں سیویج پلانٹ لگا دیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ رام پور کی گاندھی سمادھی دنیا کی سب سے خوبصورت عمارت بننے جا رہی ہے ۔وہ امید کریں گے کہ(بادشاہ)مودی غیر ملکی مہمانوں کو باپو کو خراج عقیدت دکھانے رام پور ضرور لائیں گے۔