لکھنؤ عوامی شکایتوں کے سلسلہ میں سبھی محکمے حساس رہیں یہ بات آج ضلع مجسٹریٹ انوراگ یادو نے یوم تحصیل کے جائزہ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ یوم تحصیل میں آئے معاملات کو وزیر اعلیٰ دفتر اور کلکٹریٹ و تحصیل دفاتر میں آئے جنتا درشن میں موصول درخواستوں کے نمٹارے میں وقت کا خاص دھیان رکھاجائے۔ ضلع مجسٹریٹ آج یہاں اپنے دفتر میں یوم تحصیل، وزیر اعلیٰ کے دفتر اورجنتا درشن میںموصول درخواستوں کے نمٹارے کا جائزہ لے رہے تھے۔ جلسہ میں اے ڈی ایم انتظامیہ دیویندر کمار پانڈے، اے ڈی ایم مالیات و ریوینو سنجے کمار سنگھ یادو، اے ڈی ایم سپلائی سنتوش کمار رائے، سبھی ایس ڈی ایم، سبھی تحصیلدار، بی ڈی او، پروجیکٹ ڈائرکٹر ڈی آر ڈی اے ایس کے سنگھ، سماجی بہبود افسر کرشن چندر مشرا، اے سی ایم او ڈاکٹر ڈی کے چودھری اور سرکل افسران پولیس موجود تھے۔