نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سنتھارا معاملے میں راجستھان ہائی کورٹ کے فیصلے پر آج روک لگادی۔چیف جسٹس ایچ ایل دتو اور جسٹس امیتابھ رائے کی بنچ نے دھول جیون مہتا کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے سنتھارا سے متعلق حکم پر روک لگادی ۔ عدالت نے راجستھان حکومت کو نوٹس بھی جاری کیا۔سنتھارا جین فرقے کے لوگوں کے جسم کو خدا کے آگے نذرکردینے کی روایت ہے جسے راجستھان ہائی کورٹ نے خودکشی قراردیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔