سری نگر:آج صبح وادی کشمیر و لداح کے کئی علاقوں میں درمیانی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق 4.3کے زلزلے کے درمیانی جھٹکے ریئکٹر اسکیل پر وادی و لداخ میں پیمائش کئے گئے ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق یہ جھٹکے 05بجکر57منٹ پر آئے ۔ یہ چند سیکینڈ ہی رہے ۔
جھٹکوں کے محسوس ہونے پر مقامی افراد خوف کی حالت میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کا مرکز لداخ تھا۔تاہم،میٹ کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں سے سری نگر میں انٹر نیٹ کام نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی پیمائش ممکن نہیں ہو سکی ہے ۔اس سے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبرنہیں ہے ۔