واشنگٹن: ہاورڈ یونیورسٹی میں کرائے جانے والی ایک اسٹڈی میں اونچی ایڑی کے زیادہ استعمال کے چھ نقصانات سامنے آئے ہیں۔اسٹڈی کے مطابق اونچی ایڑی والے جوتوں سے گھٹنوں اور جوڑوں پر دباو¿ بڑھ جاتا ہے۔دوسرے یہ کہ ہائی ہیل کے مسلسل استعمال سے اوسٹیو آرتھرائٹس کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس بیماری میں ہڈیوں میں ٹوٹ پھوٹ ہونے لگتی ہے۔ خیال رہے کہ اس کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں دو گنا زیادہ ہوتا ہے۔
تیسرا نقصان یہ ہے کہ ہائی ہیلز کے سبب آپ کے جوڑوں اور گھٹنوں کے علاوہ کولہے کی ہڈیوں اور ریڑھ کی ہڈی پر بھی اضافی دباو¿ پڑتا ہے۔ اگر ایسے جوتوں کا مسلسل استعمال کیا جائے تو یہ تکلیف مستقل شکل اختیار کر سکتی ہےں۔چوتھی بیماری جو اس سے ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ اونچی ایڑی کے استعمال سے ہڈیوں کے علاوہ آپ کے پٹھے بھی اضافی دباو¿ کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے جوتوں کے مسلسل استعمال سے ٹانگوں، کولہوں اور ریڑھ کی ہڈی ے درد سیاٹیکا اور دیگر پیچیدگیوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
پانچواں عارضہ یہ ہے کہ اونچی ایڑی کے سبب محض آپ کی گھٹنے، کولہے اور ریڑھ کی ہڈی ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ اس کے مضر اثرات آپ کی گردن تک بھی پہنچتے ہیں۔ ایسے جوتوں کے مسلسل استعمال سے سے آپ گردن میں مستتقل درد کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق چھٹا نقص یہ ہے کہ ہائی ہیلز کے مستقل استعمال سے ٹانگوں کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے ان میں نہ صرف تکلیف ہوتی ہے بلکہ فریکچر کا خطرہ بھی موجود رہتا ہے۔