ادے پور: جرمنی کی لگزری کار کمپنی آڈی ہندوستان میں آئندہ مرحلے کی توسیع کےلئے تیار ہے۔ کمپنی کی نظر اب چھوٹے شہروں پر ہے۔ نئے ماڈل لانے کے علاوہ کمپنی’آڈی اپرووڈپلس‘ کے تحت سکنڈ ہینڈ یا پرانی کاروں کے کاروبار کی توسیع کی تیاری میں ہے۔
کمپنی کا ارادہ اپنے کل آو¿ٹلیٹس کو موجودہ تعداد تین سے بڑھاکر آئندہ ۱۲ مہینے میں ۱۰ کرنے کاہے۔ آڈی انڈیا کے سربراہ جوئے کنگ نے پی ٹی آئی بھاشا سے کہا کہ ۲۰۰۷ میں ہمنے یہاں قدم رکھا تھا اور اس وقت ہمنے ابتدائی برسوں کیلئے اپنا منصوبہ تیار کیا تھا اب ہندوستان میں آئندہ مرحلے کی توسیع کی تیاری میں ہےں۔ حالانکہ انہوںنے آئندہ مرحلے میں سرمایہ کاری کی تفصیل نہیں دی لیکن کہا کہ جلد ہی ہیڈکوارٹر کے ذریعہ اس کا اعلان کیا جائے گا۔ کنگ نے کہا کہ کمپنی ’صارفین کے پاس‘ کے اپنے لائحہ عمل کو جاری رکھے گی ہندوستان میں توسیع کے تحت وہ خصوصی طور سے چھوٹے شہروں پر توجہ مرکوز کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آڈی انڈیا جلد راج کوٹ میں اپناشوروم کھولے گی انہوں نے کہا کہ گوہاٹی اور رانچی جیسے نئے مقامات سے ہمیں جو رد عمل ملا ہے وہ کافی پر جوش ہے۔ چھوٹے شہروں کے امکانات کے بارے میں بتاتے ہوئے کنگ نے کہا کہ حالانکہ وہاں بنیاد چھوٹی ہے لیکن دوسرے اور تیسرے زمرے کے شہروں میں فروخت میں اضافہ ۲۰سے ۳۰ فیصدہے۔ وہیں بڑے شہروں میں یہ صرف دس فیصد ہے۔